جمعرات , 1 دسمبر 2022

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور جمائما کی عمران خان پر حملے کی مذمت

لندن / ٹورنٹو: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان پر حملے کی مذمت کی ہے۔ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حامیوں پر حملہ ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس تشدد کی سختی سے مذمت کرتا ہوں کیونکہ سیاست، جمہوریت یا ہمارے معاشرے میں اس کے لیے کوئی جگہ نہیں۔جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ وہ عمران خان اور دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے حملے کی خبر کو خوفناک قرار دیتے ہوئے عمران خان کے محفوظ ہونے پر خدا کا شکر ادا کیا ہے۔انہوں نے اس نوجوان کا عمران خان کے بیٹوں کی طرف سے شکریہ بھی ادا کیا جس نے مسلح شخص کے ساتھ مزاحمت کی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اور ایران کے تعلقات میں رخنہ ڈالنے والے عالمی قوتوں کی سازشوں کو مل کر ناکام بنانا ہوگا، ایرانی سفیر

اسلام آباد:پاکستان میں متعین ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ …