جمعرات , 25 اپریل 2024

عمران خان پر فائرنگ؛ وفاق نے پنجاب حکومت کو جے آئی ٹی بنانے کیلئے مراسلہ لکھ دیا

اسلام آباد: وفاق نے پنجاب حکومت کو پولیس اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں پر مبنی مشترکا تحقیقاتی کمیٹی (جے آئی ٹی) تشکیل دینے کیلئے مراسلہ لکھ دیا۔ذرائع  کے مطابق پنجاب کے علاقے وزیر آباد سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کیلئے وفاق نے صوبائی حکومت کو خط لکھ دیا۔

مراسلے میں وفاق نے پنجاب حکومت سے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دینے کی درخواست کی ہے جس میں سینیر پولیس افسران اور خفیہ اداروں کے نمائندوں شامل کرنے کا کہا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے مراسلہ چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب اور ایڈشنل کو ارسال کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ مشترکا تحقیقاتی کمیٹی واقعے کی شفاف انکوائری عمل میں لاسکے گی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …