جمعرات , 25 اپریل 2024

77 سالوں سے اُلٹا لٹکا فن پارہ

برلن: جرمنی میں لگی ایک شاہکار تصویر کے متعلق ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ 77 سالوں سے الٹی لٹکی ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ’نیو یارک سٹی ون‘ ڈچ فنکار پیئٹ مونڈریان کے اہم کاموں میں سے ایک ہے لیکن اب ماہرین کا خیال ہے کہ یہ کئی دہائیوں سے غلط طریقے سے لٹکی ہوئی ہے۔

ڈچ فنکار نے یہ تصویر 1941 میں بنائی تھی اور اس کو پہلی بار نمائش پر نیو یارک کے میوزیم آف ماڈرن آرٹ میں 1945 میں پیش کیا گیا تھا۔لیکن 1980 کے بعد سے یہ جرمنی کے شہر ڈوسیلڈورف کے ایک آرٹ کلیکشن میں لٹکی ہوئی ہے۔

ایک تقریب میں گیلری کی کیوریٹر سوزین مائیر-بوسر نے چپکنے والی لال، پیلی، نیلی اور کالی پٹیوں سے بنے اس فن پارے کی تاریخ کے متعلق بات کی اور اس راز سے آگاہ کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …