جمعہ , 19 اپریل 2024

مغرب عالمی دہشت گردوں کو یوکرین کی مدد کیلئے کیف میں جمع کر رہے ہے:روس

نیویارک:روسی نیشنل سیکیورٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن اور لندن بین الاقوامی دہشت گردوں کو کی ایف کی مدد کےلئے یوکرین میں لا رہے ہیں۔تاس نیوز ایجنسی کے مطابق روسی نیشنل سیکورٹی کے سربراہ نیکولائی پتروشیف نےدولت مشترکہ ممالک کے سیکورٹی سربراہوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس کے یوکرین میں خصوصی آپریشن کے دوران امریکا اور برطانیہ کی انٹیلی جنس ایجنیساں بین الاقوامی دہشت گردوں کو کی ایف حکومت کی مدد کےلئے بیرونی ممالک سے یوکرین لا رہےہیں۔

ماسکو نے ہفتے کے دن اعلان کیا تھا کہ وہ یوکرین کی جانب سے کریمیا کی بندرگاہ سواستوپل پر دہشت گردانہ حملے کے بعد گندم کی راہداری کی معاہدے سے علیحدگی اختیار کر رہاہے۔ روسی وزارت دفاع نے اس معاہدے سے علیحدگی کی وجہ یوکرین میں برطانوی ماہرین کی مدد سے سیواستوپول میں روسی بحری بیڑے پر ڈورن حملے ہونا بتائی تھی۔

بدھ کے دن ماسکو نے اعلان کیا تھا کہ وہ ترکی اور اقوام متحدہ کی ثالثی سے دوبارہ یوکرینی گندم کی ایکسپورٹ معاہدے میں دوبارہ شریک ہونے پر راضی ہوگیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …