جمعرات , 1 دسمبر 2022

سعودی ولی عہد کا الیکٹرک کار کمپنی متعارف کروانے کا اعلان

ریاض:سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت کی پہلی الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ’سیر‘ cheer متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ’سیر‘ پہلا سعودی الیکٹرک وہیکل برانڈ ہے جو سعودی عرب کے آٹوموٹو مینوفیکچرنگ سیکٹر میں اپنا حصہ ڈالے گا۔

اس کمپنی کے قیام کا مقصد مملکت میں الیکٹرک کاروں کی تیاری کے سعودی برانڈ کو متعارف کروانا ہے۔ کمپنی ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے کاربن کے اخراج میں کمی کے سعودی کوششوں کا حصہ ہے۔

ولی عہد نے کہا سعودی عرب صرف ایک نیا آٹوموٹیو برانڈ نہیں بنا رہا ہے بلکہ ہم ایک نئی صنعت اور ایک ماحولیاتی نظام کو روشن کر رہے ہیں جو بین الاقوامی اور مقامی سرمایہ کاری کو راغب کرےگا جس سے مقامی ہنر مندوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی نجی شعبے کو سعودی عرب میں اپنا حصہ بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ کمپنی کو الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری میں کام کرنے والی ٹیکنالوجی کے پرمٹ بی ایم ڈبلیو سے ملیں گے جب کہ اشتراک میں شامل فوکسکون کمپنی الیکٹرک گاڑیوں کا نظام تیار کرے گی۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستانی صارفین گوگل پلے اسٹور کی سروسز ڈاؤن لوڈ کیوں نہیں کرسکیں گے

کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے جانب سے بین الاقوامی سروس فراہم کرنے …