جمعرات , 1 دسمبر 2022

ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان سیمی فائنل کیسے کھیل سکتا ہے؟

سڈنی: ٹی20 ورلڈکپ میں گروپ بی کے اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 33 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات کو برقرار رکھا ہے۔قومی ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف فتح نے اس بات پر مہر لگادی ہے کہ گروپ 2 سے دونوں سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ تمام ٹیموں کے آخری میچ کھیلے جانے کے بعد ہی ہوگا۔

بھارت اس وقت گروپ میں 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے تاہم زمابوے کے خلاف میچ میں جیت انہیں سیمی فائنل میں لے جائے گی البتہ شکست پر انہیں رن ریٹ کا سہارا لینا پڑے گا۔

اسی طرح جنوبی افریقا 5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے اسے نیدرلینڈز کیخلاف لازمی فتح درکار ہوگی۔ نیدرلینڈز کے ہاتھوں پروٹیز کو اپ سیٹ شکست ہوئی تو پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان میچ میں جو بھی فاتح ہوا اس کیلئے سیمی فائنل کی راہ ہموار ہوجائے گی۔

پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی بنگلادیش کیخلاف کامیابی کے ساتھ ساتھ بھارت اور جنوبی افریقا کی شکست پر بھی ہے۔ نیدرلینڈز اگر جنوبی افریقا کو شکست دے اور پاکستان بنگلا دیش سے جیت جائے تو اس کے پوائنٹس 6 ہوجائیں گے اور وہ جنوبی افریقا سے آگے نکل جائے گا اور سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

اگر بھارت اور جنوبی افریقا دونوں ہی اپنے آخری میچز ہار گئے تو بابر الیون نہ صرف سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گی بلکہ گروپ میں ٹاپ بھی کرسکتی ہے تاہم یہ ناممکن ہے۔ دوسری جانب بھارتی ٹیم زمبابوے اور جنوبی افریقہ نیدر لینڈز کو شکست دیتے ہیں تو پاکستان ایونٹ سے باہر ہوجائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

انگلش ٹیم کے کپتان کا ٹیسٹ سیریز کی میچ فیس سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان

کراچی: انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوک نے پاکستان میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچز …