ہفتہ , 20 اپریل 2024

ہم عمران خان کا بدلہ لے کر رہیں گے، صوبائی وزیر بہبود آبادی

پشاور:رکن کے پی اسمبلی فضل الہیٰ اور صوبائی وزیر انور زیب نے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کو دھمکی دی ہے کہ وہ اسلام آباد آرہے ہیں تم گھر سے نکل کر دکھاؤ۔تحریک انصاف کے رہنما اور خیبرپختون خوا کے صوبائی وزیر سماجی بہبود انورزیب نے گزشتہ روز کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسلحے سمیت اسلام آباد داخل ہوں گے۔

وزیر سوشل ویلفئیر انور زیب خان نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو چیلنج کیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے کہا ہم یہ اسلحہ لے کر آئیں گے، اور ہم عمران خان کا بدلہ لے کررہیں گے۔

دوسری جانب خیبرپختون خوا اسمبلی کے رکن فضل الہیٰ نے بھی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں آ رہا ہوں تمھارے پیچھے، گھر سے نکل کر دکھاؤ۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …