جمعرات , 25 اپریل 2024

عمران خان بڑا فراڈیہ ہے اسے چار گولیاں نہیں لگیں، وزیرداخلہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ اسے چار گولیاں نہیں لگیں۔ عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس (عمران خان) سے کوئی پوچھے کہ 18 قتل کا ثبوت کہاں ہے، انہوں نے چار سالہ اقتدار میں ہمارے خلاف مقدمات بنا کر تحقیقات کیوں نہیں کی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ اس کو چار فائر نہیں لگے، یہ بہت بڑا فراڈیہ اور جھوٹا انسان ہے، واقعے کی تحقیقات کے لیے آزاد ڈاکٹرز پر مشتمل بورڈ تشکیل دیا جائے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے قاتلانہ حملے کے بعد پہلی بار ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے اپنے اوپر حملے کا الزام وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وزیر اعظم پر عائد کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ ماڈل ٹاؤن کی روایت کو دہرانا چاہتے تھے کیونکہ انہیں خوف ہے کہ عوام ہمارا ساتھ کیوں دے رہے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ تین لوگوں نے سلمان تاثیر کی طرح مجھے توہین مذہب کے الزام میں قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا مگر اللہ نے زندگی دی۔ عمران خان نے وزیر اعظم، وزیر داخلہ سمیت تین شخصیات کے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …