ہفتہ , 10 دسمبر 2022

یوکرین جنگ سے یورپ میں مہنگائی عروج پر، اسپین میں مظاہرے شروع

میڈرڈ:اسپین کے عوام روز مرہ کے اخراجات میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔ذرائع کے مطابق دارالحکومت میڈرڈ کی سڑکوں پر ہونے والے ایسے ہی ایک مظاہرے میں کئی ہزار لوگوں سے شرکت کی۔ مہنگائی کے خلاف اس مظاہرے کی اپیل اسپین کی لیبر یوینوں نے کی تھی۔ اسپین کی لیبریوینوں نے حکومت اور آجرین سے افراط زر کی اونچی شرح کو مد نظر رکھتے ہوئے تنخواہوں میں معقول اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ دیگر یورپی ملکوں کی طرح اسپین کو جنگ یوکرین کی وجہ سے اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافے اور قوت خرید میں کمی جیسے مسائل کاسامنا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

امریکہ کے 15 بڑے ہوائی اڈوں کے ہزاروں کارکنوں کی ہڑتال

واشنگٹن:امریکہ کے 15 بڑے ہوائی اڈوں کے ہزاروں ملازمین اور کارکنوں نے جمعرات کو مقامی …