جمعہ , 19 اپریل 2024

اسرائیل کے عام انتخابات میں انتہا پسند نیتن یاہو کے اتحاد کی کامیابی

یروشلم:اسرائیل کے عام انتخابات میں سابق وزیراعظم نیتن یاہو کے دائیں بازو اتحاد نے کامیابی حاصل کرلی۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق 88.6 فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد لیکوڈ پارٹی کو 32، یش اتید کو 24، آر زیڈ پی کو 14، نیشنل یونیٹی پارٹی کو 12 اور شاس کو 11 سیٹیں ملیں۔

اسرائیل کے عام انتخابات میں سیاسی پارٹی ’لیکوڈ‘ سب سے آگے ہے اسی کے ساتھ بنیامن نیتن یاہو ایک بار پھر سے اسرائیل کا اقتدار سنبھالنے جا رہے ہیں۔ انتہا پسند نیتن یاہو کو حکومت بنانے کے لیے اسرائیل کے صدر کی طرف سے باضابطہ دعوت دی جائے گی۔

صیہونی وزیر اعظم یائیر لاپد نے شکست تسلیم کرتے ہوئے نیتن یاہو کو جیت پر مبارکباد دی ہے۔ووٹوں کی مکمل گنتی کے بعد حتمی نتائج کے مطابق نیتن یاہو کے دائیں بازو اتحاد نے 64 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔اسرائیل میں حکومت سازی کیلئے پارلیمنٹ کی 120 میں سے 61 نشستوں پر اکثریت حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ ہر چند کہ نیتن یاہو حکومت بنانے جا رہے ہیں تاہم اس بار بھی وہ مضبوط حکومت بنانے میں ناکام رہیں گے اور بننے والی حکومت بھی گزشتہ حکومتوں کی طرح دیر پا نہ ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے نیتن یاہو کو اپنے پچھلے وزارت عظمیٰ کے دور میں سخت عوامی اعتراضات کے علاوہ بد عنوانیوں کے مختلف مقدمات کا سامنا رہا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …