ہفتہ , 10 دسمبر 2022

ٹرمپ کو ملنے والے کئی تحائف غائب، کانگریس کمیٹی نے تلاش شروع کر دی

واشنگٹن:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملنے والے کئی تحائف غائب ہوگئے، کانگریس کی کمیٹی نے ٹرمپ کو ملنے والے تحائف کی تلاش شروع کر دی۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی فیملی کو غیر ملکی سربراہان نے کئی تحائف دئیے تھے، سعودی عرب کے شاہ سلمان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کنگ عبدالعزیز ایوارڈ سے نوازا جبکہ روسی صدر نے انہیں فٹبال کا تحفہ دیا تھا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے دور میں 50 ہزار ڈالر کے دیگر تحائف بھی ملے تھے، جاپانی وزیراعظم سمیت دیگر شخصیات نے بھی ٹرمپ کو تحائف دئیے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

یوکرین جنگ، یورپی یونین نے روس کے 19 ارب یورو کے اثاثے منجمد کیے، رپورٹ

برسلز :بیلجیئم اور لکسمبرگ کی قیادت میں یورپی یونین کے ممالک نے یوکرین کے خلاف …