منگل , 29 نومبر 2022

وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کو معطل کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کو معطل کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کی معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق مزید احکامات کے آنے تک غلام محمد ڈوگر کی معطلی فوری نافذ العمل ہوگی۔

ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور گزشتہ روز گورنر ہاؤس کو سیکورٹی دینے میں مکمل ناکام رہے۔وفاقی حکومت کی طرف سے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر پر پولیس کو سیاسی بنانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے وفاق کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی سی پی او لاہور بہتر انداز میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور ہم وفاقی حکومت کے احکامات کو نہیں مانتے۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاق کی جانب سے سی سی پی او لاہور کو معطل کیے جانے پر بڑوں نے سر جوڑ لیے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ن لیگ کا پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کیلیے آخری حد تک جانے کا اعلان

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے لئے آخری …