بدھ , 7 دسمبر 2022

عمران خان ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے ہر لائن عبور کر رہا ہے، آصف زرداری

اسلام آباد:سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ایک شخص ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے ہر لائن عبور کر رہا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک میں انتشار پھیلانے کے لئے ہرلائن عبور کررہا ہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نہ تو ملک کی سالمیت کی فکر ہے نہ ملک کے اداروں کی، اس شخص کو اقتدار اقتدار کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا۔

سابق صدر نے کہا کہ اداروں کی بقا سے ہی ملک کی بقا ہے، ہم کسی صورت بھی ان پر حملہ برداشت نہیں کریں گے۔آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ 1947 سے اب تک ہم نے اور اداروں نے ملکر دشمن کا مقابلہ کیا، دشمن نے اس دفعہ اندر کے لوگوں سے ہی حملہ کروایا ہے، ہم اپنی پاک فوج کی قربانیوں اور شہادتوں کو کبھی نہیں بھلا سکتے۔

یہ بھی دیکھیں

توہین عدالت کیس:اسد عمر نے عدالت سے معافی مانگ لی

لاہور:تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے توہین عدالت کیس میں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ …