ہفتہ , 20 اپریل 2024

وفاق کا عمران خان اور ساتھیوں کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے عمران خان اور ساتھیوں کیخلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور ریاستی اداروں پر بے بنیاد الزامات پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی حکومت نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کے ساتھیوں کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کیلئے آئینی و قانونی ماہرین پر مشتمل ٹیم بھی تشکیل دیدی گئی۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف سرکاری املاک پر جلاؤ گھیراؤ اور ریاستی اداروں پر بے بنیاد الزامات پر کارروائی کی جائے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گورنر ہاؤس پنجاب سمیت مختلف شہروں میں پُرتشدد سرگرمیوں پر تحریک انصاف رہنماؤں و کارکنوں کیخلاف الگ سے کارروائی ہوگی، نجی املاک پر حملہ آور ہونیوالوں کیخلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔بیانا کے مطابق آئین اور قانون کے منافی اقدامات پر ملوث افراد کیخلاف قانون کی روشنی میں سخت کارروائی ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …