جمعہ , 9 دسمبر 2022

ٹی20 ورلڈکپ؛ سیمی فائنل میں کون سی ٹیم کس کے مدمقابل آئے گی؟

سڈنی:ٹی20 ورلڈکپ میں ٹاپ ٹیموں کا انتخاب مکمل ہوگیا، سنسنی خیز میچز کے بعد گروپ اے سے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ جبکہ گروپ بی سے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

ٹاپ فور ٹیموں کے مابین پہلا سیمی فائنل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 9 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، یہ میچ ایڈیلیڈ میں منعقد ہوگا۔

میگا ایونٹ کا فائنل اتوار 13 نومبر کو دونوں جیتنے والی ٹیمیں کھیلیں گی، دفاعی چیمپئین آسٹریلیا پہلے ہی میگا ایونٹ سے باہر ہوچکا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پنڈی ٹیسٹ؛ ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کیخلاف پاکستان کے تین کھلاڑی آؤٹ

راولپنڈی: راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز 343 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان …