جمعہ , 19 اپریل 2024

عمران خان کو قتل کی دھمکی پر عطا تارڑ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

اسلام آباد: پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی اور لیگی رہنما عطا تارڑ، سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ اور رائے قمر سمیت دیگر افراد کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

حافظ آباد تھانے میں درج ہونے والے مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ رائے قمر نے لیگی قیادت کے حکم پر عمران خان کو واجب القتل قرار دیا اور مذہبی منافرت پھیلائی۔

مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ مبینہ طور پر لیگی رہنماؤں نے رائے قمر کو ہدایت دی تھی کہ وہ خان صاحب کو واجب القتل قرار دے جبکہ عطا تارڑ اور سائرہ تارڑ دھمکی پر تالیاں بجاتے رہے اور شاباش بھی دی۔
مزید پڑھیں: عمران خان کو گولی مارنے کی دھمکی دینے والا ن لیگی رہنما گرفتار

اُدھر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ عمران خان کو دھمکیاں دینے والے لیگی رہنماؤں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ایسے کسی بھی شخص کو کوئی رعایت نہیں دی جاسکتی جو مذہب کے نام پر تخریب کاری کرنا چاہتا ہے۔

مقدمہ اندراج کے بعد مسلم لیگ ن کی رہنما سائرہ افضل تاڑ نے وضاحت کی کہ انہوں نے رائے قمر کے بیان پر معذرت اور شدید مذمت بھی کی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …