جمعہ , 9 دسمبر 2022

اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو؛ چیئرمین سینیٹ نے 14 رکنی کمیٹی قائم کردی

اسلام آباد: اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو لیک کے معاملے کی تحقیقات کے لیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 14 رکنی خصوصی کمیٹی قائم کردی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی کے قیام سے متعلق صادق سنجرانی نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ کمیٹی میں اعظم نذیر تارڑ، محسن عزیز، یوسف رضا گیلانی، غفور حیدری، انوارالحق کاکڑ، فیصل سبزواری، طاہر بزنجو، شفیق ترین، سینیٹر مشتاق، سینیٹر قاسم، مظفر شاہ، ہدایت اللہ، کامل علی آغا اور دلاور خان کو شامل کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کمیٹی ارکان کنوینئر کا خود فیصلہ کریں گے، خصوصی کمیٹی اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو لیک کی ہر پہلو سے تحقیقات کرے گی۔دریں اثنا اسپیشل کمیٹی تیس روز میں رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی پابند ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

توشہ خانہ کی گھڑیاں فروخت کرنے سے متعلق بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی آڈیو لیک

اسلام آباد: توشہ خانہ کی گھڑیاں فروخت کرنے سے متعلق مبینہ طور پر بشریٰ بی …