بدھ , 24 اپریل 2024

عمران خان اسپتال سے گھر منتقل، ڈاکٹرز نے دو ہفتے آرام کا مشورہ دیدیا

لاہور: قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے عمران خان کو ڈاکٹروں نے دو ہفتوں تک آرام کا مشورہ دے دیا جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج کرکے رہائش گاہ منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کو اسپتال سے زمان پارک منتقل کرنے سے قبل تمام گزرگاہوں پر سیکیورٹی کے سخت اتنظامات کیے گئے جبکہ عمران خان کی رہائش گاہ آنے والا راستے پر گیٹ بند کردیا گیا۔

مقامی افراد اور عام ٹریفک کے لیے رہائش گاہ کی طرف جانے اور آنے والے تمام راستے بند کردیے گئے اور پولیس کی بھاری نفری رہائشگاہ اور باہر سڑک پر موجود رہی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …