پیر , 5 دسمبر 2022

روٹیوں سے بنا دنیا کا سب سے بڑا موزائک

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں بیکرز نے 20 ہزار 689 روٹیوں کے ٹکڑوں سے 2 ہزار 222 مربع فِٹ کے رقبے پر پھیلا ہوا دنیا کا سب سے بڑا موزائک بنانے کا عالمی ریکارڈ نام کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گینیز عالمی ریکارڈز کی ٹیم کا کہنا تھا کہ زیکٹلان پیوبلا نامی میونسپل میں پانچ بیکرز کی ایک ٹیم نے دنیا کا سب سے بڑا روٹیوں کا موزائک بنایا۔

ٹیم نے موزائک پر لا کیٹرینا نامی روایتی ڈھانچہ بنایا جس کے حوالے سے پورے میکسیکو میں چھٹی منائی جاتی ہے۔گینیز عالمی ریکارڈز کا کہنا تھا کہ نان بائیوں کو ریکارڈ کے لیے روٹیاں بنانے میں دو ہفتے لگے۔

یہ بھی دیکھیں

دنیا کے سستے ترین شہروں میں کون سا پاکستانی شہر شامل ہے ؟

اسلام آباد:دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کر دی گئی، جس میں پاکستان …