جمعہ , 19 اپریل 2024

پاکستان میں انارکی اور افراتفری سے پورا نظام متاثر ہے، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور حکومتی اتحاد پی ڈی ایم عالمی اسٹیبلشمنٹ کے مہرے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ عوام ملک میں فضائی، سیاسی اور معاشی آلودگی سے شدید پریشان ہیں۔ پاکستان میں انارکی اور افراتفری سے پورا نظام متاثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم نے عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے،یہ عالمی اسٹیبلشمنٹ کے مہرے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ ہی سب مسائل کا حل ہے۔ہم پہلے دن سے گالی اور گولی کی سیاست کو مسترد کرتے رہے ہیں۔79 ملین زرعی رقبے کا حامل ہونے کے باوجود پاکستان میں غربت ناچ رہی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں بند گلی میں ہیں، اس سے نکلنے کے لیے واحد راستہ سیاسی ڈائیلاگ ہے۔ہمارا ملک اور عوام آزاد نہیں ہیں، حقیقی آزادی صرف اسلامی نظام میں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …