بدھ , 24 اپریل 2024

متحدہ عرب امارات کا کورونا کی تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عائد کردہ تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ووئی سٹینڈ ٹوگیدر: متحدہ عرب امارات کی پاکستان کو 12 سو ٹن خوراک کی امداد

خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ عوامی سہولیات سینٹرز اور حکومتی اداروں میں داخلے کیلئے کوویڈ سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے

حکومتی اعلان کے تحت اسپتالوں اورصحت کے مراکز میں ماسک پہننا لازمی ہوگا، کورونا پابندیوں کے خاتمے کا اطلاق پیر 7 نومبر صبح 6 بجے سے ہو گا۔متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کورونا پابندیوں کے خاتمے کا اعلان تقریباً ڈھائی سال کے بعد کیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …