پیر , 28 نومبر 2022

سعودی فضائیہ کا ایف 15 ایس فائٹر طیارہ گر کر تباہ

ریاض:سعودی عرب کی فضائیہ کا فائٹر طیارہ ایف 15 ایس گر کر تباہ ہو گیا۔سعودی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ طیارہ ٹریننگ مشن کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا ہے۔

ترجمان سعودی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ طیارے کے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سعودی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ طیارے میں سوار دونوں اہلکار طیارہ گرنے سے پہلے نکل گئے تھے۔ترجمان سعودی وزارتِ دفاع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایف 15 ایس طیارہ گرنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایرانی صدر کا بحریہ کے دن کے موقع پر ایران کی بحریہ کے ماڈل یونٹس کی پریڈ کا دورہ

تہران:ایرانی صدر نے بحریہ کے دن کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے …