جمعرات , 1 دسمبر 2022

آصف علی زرداری اور نوازشریف سے کبھی سمجھوتا نہیں ہوسکتا، عمران خان

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سرحدوں پر کھڑے فوجی میرے بچوں کی طرح ہیں، پاک فوج ہماری ہے اور اس کے خلاف جانا ممکن نہیں۔ لاہور میں صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری اور نوازشریف سے کبھی سمجھوتا نہیں ہوسکتا، پوری قوم اب تیار ہے، الیکشن کی تاریخ لے کر ہی واپس آئیں گے، میرا لانگ مارچ ہر صورت میں منزل حاصل کرے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سرحدوں پر کھڑے فوجی میرے بچوں کی طرح ہیں، آرمی چیف کی تقرری میرا ایشو نہیں، پاک فوج ہماری ہے اور اس کے خلاف جانا ممکن نہیں۔

یہ بھی دیکھیں

پنجاب حکومت کا لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کا منصوبہ، وزیراعلیٰ نے منظوری دے دی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دے …