اتوار , 4 دسمبر 2022

ترک حکومت نے عمران خان کو اپنے ملک میں علاج کی پیشکش کر دی

لاہور: ترکیہ کی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو اپنے ملک میں علاج کی پیشکش کردی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی ایک سے زائد بار کہہ چکے ہیں کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، ان پر شک کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الہی نے عمران خان کو گجرات میں میزبانی کی دعوت دی، گجرات میں انہوں نے میزبانی کرنی تھی تاہم ایک عنصر ہے جو اس بات کو دوسرا رنگ دے رہا ہے، اگر اس تحریک سے کسی کو فائدہ ملنا ہے تو اس ملک کے عوام کو ملے گا۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ان ممالک کا شکر گزار ہوں جنہوں ںے عمران خان کی خیریت دریافت کی، ترکی کے وزیر خارجہ سے بات ہوئی ہے انہوں ںے پیشکش کی ہے کہ اگر عمران خان علاج کے لیے ترکی آنا چاہتے تو انہیں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ملزم کے اعترافی بیان کی کیا قانونی حیثیت ہے؟

یہ بھی دیکھیں

تہران، عفت و حجاب کے قانون کے نفاذ کیلئے طالبات اور خواتین کا دھرنا

تہران:اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں حضرت عبدالعظیم حسنی (ع) کے مزار پر خواتین …