جمعرات , 18 اپریل 2024

دنیا کی آبادی کتنی ہے؟

نیویارک:اقوام متحدہ کا کہنا ہے 15 نومبر 2022 تک دنیا کی آبادی 8 ارب ہوجائے گی اور آنے والی دہائیوں میں اس میں مزید اضافہ ہوتا رہے گا، 2021 میں عالمی آبادی کا اندازہ 7.837 ارب لگایا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کے پاپولیشن ڈویژن کا کہنا ہے کہ عالمی آبادی کی موجودہ تعداد 1950 میں 2.5 ارب عالمی آبادی کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے۔ پاکستان اُن 8 ممالک میں شامل ہے جو سب سے زیادہ آبادی بڑھانے والے ملک ہیں۔

اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کی برانچ چیف ریچل سنو نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ 1960 کی دہائی کے اوائل میں اپنے عروج کے بعد دنیا کی آبادی میں اضافے کی شرح میں ڈرامائی طور پر کمی واقع ہوئی۔

متوقع عمر میں اضافے کے ساتھ ساتھ بچے پیدا کرنے کی عمر کے لوگوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے، اقوام متحدہ نے تخمینہ لگایا ہے کہ آبادی 2030 میں تقریبا 8.5 ارب، 2050 میں 9.7 ارب اور 2080 کی دہائی میں تقریبا 10.4 ارب تک پہنچ سکتی ہے۔

سالانہ اضافہ 1962 اور 1965 کے درمیان 2.1 فیصد کی بلند ترین سطح سے گر کر 2020 میں 1 فیصد سے کم ہوگیا ہے، اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شرح فرٹیلیٹی میں مسلسل کمی کی وجہ سے 2050 تک یہ تعداد ممکنہ طور پر 0.5 فیصد تک گر سکتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …