منگل , 23 اپریل 2024

عمران خان کا امریکی ٹی وی چینل سی این این کو انٹرویو،حملے میں نامزد شخصیات سے متعلق سخت سوالات

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نےامریکی ٹی وی کو انٹرویو میں حملے میں نامزد شخصیات کیخلاف ثبوت کے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔امریکی ٹی وی چینل سی این این کی اینکر نے حملے میں نامزد شخصیات کے خلاف عمران خان سے ثبوت شئیر کرنے کا سوال کیا تو عمران خان نے حملے کا پس منظر بتانا شروع کردیا۔

اینکر نے عمران خان سے متعدد بار پوچھا کہ آپ حملے سے متعلق جن افراد پر الزام عائد کررہے ہیں اس کے کیا شواہد ہیں تو جواب میں عمران خان واقعات کا پس منظربتاتے رہے۔ اینکر نے مزید کہا کہ بصد احترام پس منظر معلوم ہے آپ شواہد کے بارے میں بتائیں لیکن عمران خان نے الزامات سے متعلق ثبوت کا کوئی جواب نہیں دیا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …