ہفتہ , 20 اپریل 2024

بھارت میں ٹوئٹر کا 90 فیصد عملہ نوکری سے فارغ

سان فرانسسكو: بھارت میں ٹوئٹر کے 90 فیصد عملے کو نوکری سےفارغ کردیا گیا۔امریکی جریدے کے مطابق نئی دلی، ممبئی اور بنگلور میں ٹوئٹر کے دفاتر سے 90 فیصد ملازمین کو نوکری سے جواب دے دیا گیا۔ ان دفاتر میں 200 افراد کام کررہے تھے جن میں سے اب صرف 12 کے قریب ملازمین رہ گئے ہیں۔

بھارت میں ٹوئٹر کے دفاتر سے لوگوں کو فارغ کیے جانا ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کی ملازمین کم کرنے کی مہم کا حصہ ہے۔ دنیا کے امیرترین شخص ایلون مسک نے گزشتہ دنوں ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالا ہے۔ انہوں نے 44 ارب ڈالر کے معاہدے کے تحت ٹوئٹر کی ملکیت حاصل کی ہے۔

دوسری جانب ٹوئٹر کی جانب سے طنز و مزاح پر مبنی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر واضح طور پر لفظ ’ پیروڈی‘ نہ لکھنے والے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …