جمعہ , 19 اپریل 2024

لانگ مارچ میں وزیر آباد سے شرکت کروں گا، اسد عمر

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ لانگ مارچ میں وزیرآباد سے شاہ محمود قریشی اور دوسرے ساتھیوں کے ہمراہ شرکت کروں گا۔سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔

انشاء اللہ جمعرات کو وزیرآباد میں شاہ محمود قریشی اور دوسرے ساتھیوں کے ہمراہ لانگ مارچ کے دوبارہ سفر کے آغاز میں شرکت کروں گا. اس کے بعد جی ٹی روڈ پر لانگ مارچ شاہ صاحب لیڈ کریں گے اور میں فیصل آباد ڈویژن سے مارچ لیڈ کروں گا. خیبر پختون خواہ سے بھی تین اطراف سے مارچ ہو گی.

انہوں نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی جی ٹی روڈ پر لانگ مارچ کی قیادت کریں گے جب کہ میں فیصل آباد سے مارچ لیڈ کروں گا۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں جنوبی اضلاع سے مارچ کی قیادت علی امین گنڈا پور کریں گے۔اسد عمر کے مطابق مالاکنڈ ریجن سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور مراد سعید مارچ کی قیادت کریں گے جب کہ پشاور اور ہزارہ ریجن کے مارچ کی قیادت پرویز خٹک کریں گے۔

 

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …