ہفتہ , 20 اپریل 2024

پنجاب میں گنے کی کرشنگ کا نیا تنازع سامنے آگیا

لاہور:پنجاب میں گنے کی کرشنگ شروع کرنے کا تنازع سامنے آگیا، شوگر ملوں نے چینی برآمد کرنے کی اجازت ملنے تک کرشنگ سیزن شروع کرنے سے انکار کردیا۔

پنجاب میں شوگر ملوں اور صوبائیحکومت کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا، شوگر ملوں کو 20 نومبر سے چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، تاخیر کے باعث فصل کیلئے گندم کی بوائی 10 نومبر تک کرنے کا بہترین موقع ضائع ہوگیا۔

حکومت پنجاب نے کرشنگ میں تاخیر کیلئے 2021ء کا نیا قانون استعمال کیا، 20 نومبر جنوبی اور 25 نومبر سے وسطی پنجاب میں کرشنگ شروع ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گنے کی سرکاری قیمت اور کرشنگ کی تاریخ کا نوٹیفکیشن اسی ہفتے جاری ہونے کی توقع ہے، گنے کی سرکاری قیمت 275 سے 300 روپے فی من مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق شوگر ملوں نے چینی برآمد کی اجازت ملنے تک کرشنگ سیزن شروع کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ترجمان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ارب ڈالر مالیت کی فالتو چینی ملک میں پڑی ہے، نئے کرشنگ سیزن کے بعد مزید ایک ارب ڈالر کی فالتو چینی پیدا ہوگی۔ترجمان شوگر ملز ایسوسی ایشن ملک میں چینی کی قلت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …