ہفتہ , 20 اپریل 2024

یوکرین میں اسرائیل کا گھناؤنا کھیل، سازش بے نقاب

یروشلم:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے یوکرین میں جدید انتباہی نظام کی منتقلی میں اس حکومت کے کردار کا انکشاف کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا کہ اسرائیل نے حالیہ پارلیمانی انتخابات سے چند روز قبل جدید میزائل شکن وارننگ سسٹم یوکرین کو منتقل کر دیا تھا۔

کریملن ہاوس کے ترجمان نے کہا کہ روس یوکرین کے ساتھ مذاکرات کے معاملے میں لچک دکھاتا ہے لیکن اس کا خیال ہے کہ کیف کی مخالفت کی وجہ سے یہ مسئلہ فی الحال ممکن نہیں ہے۔

دوسری طرف رائٹرز نے رپورٹ دی ہے کہ کریملن نے روس اور امریکہ کے درمیان رابطوں سے متعلق وال تسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔

روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دیمتری میدویدیف نے کہا کہ یوکرین میں ہمارے آپریشن کی ایک بڑی وجہ اس ملک کی اپنے ایٹمی پروگرام کو دوبارہ شروع کرنے کی خواہش ہے۔

ایک اور خبر یہ ہے کہ زپوریزہیا (Zaporizhia ) کی علاقائی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ وہ جنوری کے آغاز سے یوکرین کے پیسوں کے بجائے روسی روبل کے ساتھ تجارت شروع کرے گی۔

روس کی وزارت دفاع نے بھی اطلاع دی ہے کہ ہم نے زپوریزہیا میں یوکرینی فوج کے ہتھیاروں کے دو ڈپو اور میکلایف میں ایک ایندھن کے ڈپو کو تباہ کر دیا۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …