ہفتہ , 20 اپریل 2024

پی ٹی آئی دھرنے، بچوں کی چاندی ہوگئی،راولپنڈی کے تمام تعلیمی ادارے بند

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے دھرنوں کے پیش نظر راولپنڈی کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ذرائع کے مطابق وفاق اور پنجاب کے ماتحت تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے راولپنڈی میں جمعرات کو بھی بند رہیں گے۔

ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹشنزکینٹ گیریژن میجر جنرل محمد اصغر نے اسکول بند کرنے کے احکامات جاری کیے۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی کی تحصیل کے ایف جی کے تمام تعلیمی ادارے 10 نومبر کو بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے راولپنڈی اور اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر احتجاجی دھرنا دیا ہوا ہے، جس کے باعث ٹریفک کا نظام شدید متاثر اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

اس سے قبل بھی راولپنڈی کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو پیر اور منگل کو بند رکھا گیا تھا۔ انتظامیہ کا ماننا ہے کہ بچوں کو راستے بند ہونے کی وجہ سے اسکول پہنچنے میں شدید تکالیف کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …