بدھ , 24 اپریل 2024

برطانوی فوج کے حملوں میں افغان بچوں کی ہلاکت کی اصل تعداد سامنے آگئی

لندن: برطانوی افواج نے 2006 سے 2014 کے دوران افغانستان میں فضائی حملوں میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین کو زر تلافی دینے کا اعلان کیا جس سے ان حملوں میں جاں بحق ہونے والوں بچوں کی اصل تعداد سامنے آگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی فوج نے ہمیشہ سے یہ دعویٰ کیا ہے کہ افغان وار کے دوران مختلف کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 16 ہے تاہم اب ایسے 881 واقعات سامنے آچکے ہیں۔

خود برطانوی افواج نے اعلان کیا کہ اب تک 64 مارے گئے بچوں کے لواحقین کو زرتلافی ادا کیئے جاچکے ہیں جب کہ ایسی 881 درخواستیں سامنے آئی ہیں یعنی اب بھی محض 25 فیصد لوگوں کی دادرسی کی گئی ہے۔
برطانوی افواج کے 64 بچوں کے لواحقین کو زر تلافی کی ادائیگی سے خود ان کا افغان وار میں 16 بچوں کی ہلاکت کا دعویٰ دھرا کا دھرا رہ گیا۔ برطانیہ میں اب تک 64 خاندانوں کو مجموعی طور پر 7 لاکھ 90 ہزار اور 133 ڈالر ادا کرچکا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے افغان صوبے ہلمند کے ایک خاندان نے بتایا کہ انھیں برطانوی حکومت نے 8 ہزار 260 ڈالر ادا کیے ہیں۔ ان کے پیارے 2008 میں ایک حملے میں مارے گئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …