جمعرات , 1 دسمبر 2022

برطانیہ میں نوجوان نے شاہ چارلس کو انڈے مارے

لندن: برطانیہ کے شاہ چارلس دوم اور ان کی اہلیہ پر عوامی دورے کے درمیان ایک نوجوان نے تین انڈے برسائے جو شاہی جوڑے کے نہایت نزدیک گرے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے بادشاہ چارلس دوم اور ان کی اہلیہ کو اس وقت سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب مکلی گیٹ بار کے دورے کے دوران ایک نوجوان نے ان کی جانب تین انڈے پھینکے۔

نوجوان نے انڈے مارتے ہوئے زور سے نعرہ بھی لگایا کہ یہ ملک غلاموں کے خون سے تعمیر ہوا۔ تینوں انڈے شاہ چارلس دوم کے نہایت قریب گرے۔ پولیس نے فوراً نوجوان کو دبوچ لیا اور تھانے منتقل کردیا۔

شاہ چارلس اور ان کی اہلیہ سے ملاقات کے لیے آنے والے درجنوں شہریوں نے نوجوان کے اس عمل پر ’’شیم آن یو‘‘ کے نعرے لگائے۔ نوجوان کو انڈے مارتا دیکھ کر قریب موجود لوگوں نے پولیس کو چیختے ہوئے کہا کہ مائی لارڈز کی حفاظت کریں۔

خیال رہے کہ بادشاہ چارلس دوم اور ملکہ یارکشائر کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔گرفتار نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

یہ بھی دیکھیں

فرانسیسی صدر سرکاری دورے پر امریکا چلے گئے، جوبائیڈن سے ملاقات شیڈول

پیرس: فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون سرکاری دورے پر امریکا چلے گئے، امریکی صدر جوبائیڈن سے …