ہفتہ , 20 اپریل 2024

قومی ہاکی ٹیم 11 سال بعد سلطان اذلان شاہ کپ میں برانز میڈل جیتنے میں کامیاب

کوالا لمپور: سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے ایشین چیمپئن جاپان کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا۔ قومی ہاکی ٹیم نے گیارہ سال بعد ایونٹ میں وکٹری اسٹینڈ پر جگہ پائی۔

ملائشیا کے شہر ایبوہ میں کھیلے جانے والے سلطان ازلان شاہ ہاکی کپ میں تیسری و چوتھی پوزیشن کا میچ پاکستان اور جاپان کے مابین کھیلا گیا، پاکستان نے جاپان کو سخت مقابلے کے بعد تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی۔

پاکستان کی جانب سے رومان نے دو گول کیے، حنان شاہد، افراز احمد اور رانا عبدالوحید نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ ایونٹ میں گیارہ سال بعد پاکستان تیسری پوزیشن حاصل کرکے برانز میڈل جیتنے میں کامیاب ہوا۔

اس سے قبل پاکستان نے دو ہزار گیارہ میں آسٹریلیا سے شکست کھاکر سلور میڈل جیتا تھا۔ پاکستان ہاکی ٹیم میں نو نئے کھلاڑیوں نے اس ایونٹ سے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آگاز کیا اور ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ ایونٹ میں چھ ٹیموں نے شرکت کی جن میں میزبان ٹیم ملائشیا، پاکستان، جاپان ، کوریا، ساوتھ افریقہ اور مصر شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …