جمعرات , 25 اپریل 2024

عراقی وزیراعظم کا ترکیہ سے عراق کے شمالی علاقوں پر حملے بند کرنے کا مطالبہ

بغداد:عراق کے وزیراعظم نے ترکیہ سے عراق کے شمالی علاقوں پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نےایک پریس کانفرنس کے دوران سیکورٹی، اقتصادی اور آبی مسائل کو عراق اور ترکیہ کے مابین تین مشترکہ کیسز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ سیکورٹی مسائل کو گفتگو کے ذریعے حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کوعراق کی سرحدوں اور سرزمینوں پر دراندازی کو فوری طور پر روکنا ہوگا۔

محمد شیاع السودانی نے کہا کہ ترکی نے اپنے اقتصاد پر توجہ دی ہے اور عراق میں ترقی اور پیشرفت میں بھی کردار ادا کر سکتا ہے۔عراقی وزیراعظم نے دونوں ممالک کے پانی کے سلسلے میں اختلافات پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم سفارتکاری کے ذریعے تعاون اور مشکلات کے حل کے خواہاں ہیں تاہم عالمی قوانین کے پیش نظر پانی کے ذخائر تک دسترسی کے حق کو عراق سے چھینا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے پانی کے ذخائر اور ذرائع کے سلسلے میں دو طرفہ مذاکرات کا امکان بھی ظاہر کیا ۔ السودانی نے عراق کی زرعی اسٹریٹیجی تیار کرنے پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ ترکیہ کی فوج، وقفے وقفے سے کرد لیبر پارٹی سے مقابلے کے بہانے عراق کے شمالی علاقوں پر بمباری کرتی رہتی ہے جس پر عراق کی حکومت اور عوام نے بھی سخت احتجاج کیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …