جمعرات , 25 اپریل 2024

البخیتی کی ریاض کے حکام پر صہیونی قابض حکومت سے ہتھیار خریدنے پر شدید تنقید

صنعا: یمن کی تحریک انصار اللہ کے ایک نمائندے نے صہیونی حکومت سے سعودی عرب کی جانب سے ہتھیاروں کی خریداری کو بے نقاب کیا اور اس کے لیے آل سعود حکومت پر شدید حملہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق "محمد البخیتی، جو یمنی تحریک انصار اللہ کے رہنماوں میں سے ایک ہیں، نے الیوم نیٹ ورک کے ساتھ ایک انٹرویو میں، سعودیوں اور صیہونیوں کے درمیان خفیہ تعلقات کا پردہ فاش کیا اور ریاض کے حکام پر صہیونی قابض حکومت سے ہتھیار خریدنے پر شدید تنقید کی۔

صہیونی حکومت کے ساتھ گہرے تعلقات کی وجہ سے ریاض کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے، انہوں نے کہا: "اسرائیل کے علاوہ، یمن کے لیے اپنے دوستوں سے یا کسی اور ملک یا کسی دوسرے فریق سے ہتھیار خریدنا شرمناک نہیں ہے۔”

البخیتی نے اپنے ذاتی صفحہ پر ایک ٹویٹ بھی کیا اور لکھا: حرمین شریفین کے ملک (سعودی عرب) کے شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے، کیا سعودی حکومت کو ایران کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے یمن کا مواخذہ کرنے کا حق حاصل ہے، یا اسرائیل کے ساتھ ربط و ضبط رکھنے والے کا مواخذہ ضروری ہے؟

اس سے قبل، "جیو پولیٹیکل فیوچرز” نیوز تجزیاتی سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں سعودی حکومت اور صہیونی حکومت کے درمیان خفیہ تعلقات کی اہم تفصیلات کا انکشاف کیا تھا اور لکھا تھا کہ شاید "محمد بن سلمان”، سعودی ولی عہد، کھلے عام تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …