بدھ , 7 دسمبر 2022

چینی صدر کا فوج کو جنگ کیلئے تیار رہنے کا حکم

بیجنگ:چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنی فوج کو جنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا، انہوں نے کہا کہ چین کی قومی سلامتی کو عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔چینی صدر نے یہ بات بیجنگ میں واقع سینٹرل ملٹری کمیشن کے جوائنٹ آپریشنز کمانڈ سینٹر کے دورے میں کہی۔

چین کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین کسی بھی جنگ سے نمٹنے کے لیے اپنی فوج کی جامع تربیت اور تیاری کرے گا۔

صدر شی نے کہا کہ پوری فوج اپنی توانائی جنگ میں وقف کرنے کے لیے تیار رکھے، جنگ لڑنے اور جیتنے کے لیے اپنی صلاحیت میں اضافہ کرے۔ان کا کہنا تھا کہ چین کی قومی سلامتی کو بڑھتے ہوئے عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے اور اس کے عسکری چیلنجز کٹھن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوج ملکی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا تحفظ کرے اور پارٹی اور عوام کی جانب سے سپرد کیے گئے مختلف امور کو کامیابی سے سرانجام دے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ہماری افواج کا ڈرون طیارے ڈیزائن کرنے اور بنانے میں 39 سال کا تجربہ ہے:جنرل باقری

تہران:ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہماری افواج کا ڈرون طیارے …