ہفتہ , 20 اپریل 2024

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ایڈوائزر مقرر

لاہور: وفاقی کابینہ نے آئی جی پنجاب فیصل شاہکارکی اقوام متحدہ میں دو سال کی تعیناتی کے بعد خدمات واپس لینے کی منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق فیصل شاہکار اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ایڈوائزر مقرر ہوئے ہیں، وہ دو سال کے لیے اقوام متحدہ میں ڈیوٹی کرنے کے لیے امریکا جارہے ہیں۔

قبل ازیں آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے 14 روز کی چھٹی کی درخواست دی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانا چاہتے ہیں۔چیف سیکریٹری پنجاب کے بعد آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے 14 روز کے لیے چھٹی کی درخواست دی۔ محکمہ سروسز نے آئی جی پنجاب کی چھٹی کی سمری وزیراعلی پنجاب کو بھیج دی ہے۔

قبل ازیں آئی جی پنجاب فیصل شاہکار پنجاب میں کام کرنے سے معذرت کرچکے ہیں اور پنجاب حکومت بھی وفاق کو آئی جی پنجاب کی تبدیلی کے لیے خط لکھ چکی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …