ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایک گھنٹے میں 23 بار بنجی جمپنگ کا عالمی ریکارڈ

کیپ ٹاؤن: ایک جنوبی افریقی خاتون نے ایک گھنٹے میں 23 بار بنجی جمپنگ کر کے گینیز عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق 50 سالہ لِنڈا پوٹگیٹر نے یہ ریکارڈ جنوبی افریقا کے سب سے بلند پُل بلوکرنز برج (216 میٹر بلند) سے چھلانگ لگا کر قائم کیا۔ ریکارڈ کے لیے کی جانے والی کوشش کو جنوبی افریقی سیریز اسٹمبو ریکارڈ بریکرز کے لیے فلمایا گیا۔

لِنڈا سے قبل یہ ریکارڈ ویرونِیکا ڈِین نے 2003 میں اس ہی مقام پر قائم کیا کیا تھا۔ انہوں نے ایک گھنٹے میں 19 بنجی جمپس لگائیں تھیں۔لِنڈا پوٹیٹر کا کہنا تھا کہ ہم وہ سب کر سکتے ہیں جو اپنے ذہن میں رکھتے ہیں۔لِنڈا نے یہ ریکارڈ گھنٹہ پورا ہونے سے ایک منٹ سے زائد وقت قبل پورا کیا۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …