پیر , 5 دسمبر 2022

ایران سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے:سربراہ عالمی جوہری ادارہ

نیویارک: عالمی جوہری ادارے کے سربراہ "رافائل گروسی” نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتوں کے دوران ایران سے تکنیکی مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا اور وہ بہت جلد ایران کا دورہ کریں گے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، عالمی جوہری ادارے کے سربراہ نے بدھ کے روز کو مصر میں موسیماتی تبدیلیوں سے متعلق منعقدہ کانفرنس میں رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ویانا میں ہونے والے حالیہ اجلاس میں ایران نے اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے کوئی نئی بات نہیں کی تاہم آئندہ ہفتوں میں مذاکرات جاری رہیں گے۔

رائٹرز کے مطابق، تہران نے 2 نومبر کو اعلان کیا کہ وہ عالمی جوہری ادارے کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے ایک وفد ویانا بھیج رہا ہے، جو ایران کی جوہری سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔

گروسی نے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ ایرانیوں کے پاس کوئی ئنی بات پیش کرنے کیلئے نہیں تھی اور ہم چند ہفتوں میں تکنیکی سطح پر ایرانی وفد سے دوبارہ ملاقات کرنے جا رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

صیہونی صدر کے دورۂ بحرین کے موقع پر تل ابیب ایئرپورٹ کی چیک پوسٹ پر حملہ

یروشلم:صیہونی حکومت کے صدر کے پہلے دورۂ بحرین کے موقع پر، تل ابیب کے بین …