بدھ , 24 اپریل 2024

عمران خان کی کارکنان کو فوری طور پر تمام سڑکیں کھولنے کی ہدایت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کے کارکنان کو دھرنے ختم کرنے اور فوری طور پر سڑکیں کھولنے کی ہدایت کردی۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر عمران خان نے کارکنان کے نام جاری پیغام میں کہا کہ ’ہمارا حقیقی آزادی مارچ کا ایک بار پھر آغاز ہوچکا ہے‘۔ ’میں تمام کارکنان کو کہتا ہوں کہ وہ بند سڑکوں کو فوری طور پر کھول دیں‘۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ وزیرآباد سے راولپنڈی کے لیے گزشتہ روز روانہ ہوا، جس کی قیادت وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کی جبکہ مرکزی کنٹینر پر جنرل سیکریٹری اسد عمر، پنجاب کے پارٹی رہنما و اراکین اسمبلی موجود تھے۔

علاوہ ازیں کنٹرینر پر وزیرآباد حملے میں زخمی ہونے والے سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود ہیں۔ پنجاب پولیس نے لانگ مارچ کے روٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔

دوسری جانب مانسہرہ سے پرویز خٹک کی قیادت میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنان اسلام آباد کیلیے روانہ ہوگئے ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد کیلئے کپتان کی قیادت میں نہ رکیں گے نہ جھکیں گے، ہم اس دھرتی کا قرض اتارنے اور اپنی نسلوں کے مستقبل کیلئے آخری سانس تک کپتان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ فیصلہ کن وقت میں جھکنے سے برملا انکار کرتے ہیں۔ حقیقی آزادی مارچ کا دوبارہ آغاز اسی مقام سے ہوا ہے جہاں عمران خان پر حملہ کرکہ ہمارے حوصلے پست کرنے کی مذموم کوشش کی گئی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …