ہفتہ , 20 اپریل 2024

ٹی20 ورلڈکپ؛ فائنل میں بارش ہوئی تو میچ کیسے ہوگا؟

میلبرن: ٹی20 ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے مابین اتوار کے روز کھیلا جائے گا تاہم بارش میگا ایونٹ کے فائنل میں خلل ڈال سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز میلبرن میں بارش کے 95 فیصد امکانات ہیں، اگرچہ پیر کے روز ریزرو ڈے مختص کیا گیا تاہم اس روز بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

آئی سی سی نے رواں ورلڈکپ میں بارشوں کے پیش نظر ناک آؤٹ مرحلے کے دوران ریزو ڈے رکھا تھا تاہم دونوں سیمی فائنلز مقررہ وقت پر مکمل ہوئے۔

ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں اگر بارش ہوتی ہے تو کھیل اگلے روز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگا، اگر دوسرے روز بھی بارش کے باعث میچ مکمل نہ ہوسکا تو دونوں ٹیموں کو مشترکہ چیمپئین قرار دیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …