ہفتہ , 10 دسمبر 2022

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ملتان گیریژن کا دورہ

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا اور وہاں افسران و جوانوں سے بات چیت بھی کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملتان گیریژن کے دورے کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف نے افسران اور جوانوں سے بات چیت کی۔

جوانوں و افسران سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے مادر وطن کی خدمت میں فارمیشنز کی غیر معمولی پیشہ ورانہ قابلیت اور ڈیوٹی سے لگن کو سراہا۔قبل ازیں آمد پر آرمی چیف کا استقبال کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی نے کیا۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف نے الوداعی دوروں کا آغاز کردیا ہے، کل انہوں نے سیالکوٹ اور منگلا گیریژن کا دورہ کیا۔ جہاں افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور فوجیوں سے خطاب بھی کیا تھا۔

آرمی چیف نے مختلف آپریشنز، تربیت اور قدرتی آفات کے دوران بہترین کارکردگی پر فارمیشنز کو سراہا تھا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ حالات جیسے بھی ہوں اسی جذبے اور عزم کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں۔

قبل ازیں سیالکوٹ پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر اور لیفٹیننٹ جنرل ایمن بلال صفدر نے منگلا گیریژن پر کیا۔

یہ بھی دیکھیں

پرویز الہی کو نئے سیٹ اپ میں وزیراعلی بنانے پر سوچا جاسکتا ہے،رانا ثنااللہ

لاہور: وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان اگر مگر چھوڑیں اور …