ہفتہ , 10 دسمبر 2022

یوکرین کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے 1000 میزائل فراہم کریں گے:برطانیہ

لندن: برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم رشی سوناک نے اعلان کیا ہے کہ روس سے مقابلہ کرنے کے لیے یوکرین کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے 1000 میزائل فراہم کریں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نومنتخب برطانوی وزیراعظم نے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی سے ٹیلی فون گفتگو میں اپنی پوری حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ افواج کے لیے 25 ہزار جیکٹس کے علاوہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے مزید ایک ہزار میزائل فراہم کریں گے۔

برطانیہ کے وزیراعظم رشی سوناک نے خیرسون سے روسی فوجیوں کے انخلا کو بڑی پیش رفت قرار دیتے ہوئے یوکرینی صدر سے بحیرہ اسود کی بندرگاہوں کے ذریعے یوکرین سے اناج برآمد کرنے کے معاہدے کو جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

خیال رہے کہ روس اور یوکرین جنگ کو 8 ماہ مکمل ہوگئے اور اس دوران روس نے یوکرین کے 4 علاقوں پر قبضے کر کے متنازع ریفرنڈم کے ذریعے جبری طور پر اپنی ریاست کا حصہ بنالیا۔

اس جنگ میں اب تک یورپی یونین سمیت مغربی ممالک روس کی جارحیت کے خلاف یوکرین کی اسلحہ اور مالی امداد سے مدد کر رہے ہیں جب کہ روس پر اقتصادی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

یورپ کے نئے پابندیوں کے پیکج کا ہدف روس کا دفاعی شعبہ ہے

لندن:روس کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں کے نئے پیکج، جو آنے والے دنوں میں …