جمعرات , 1 دسمبر 2022

ٹی20 ورلڈکپ فائنل؛ آئی سی سی نے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا

میلبرن: ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے فائنل کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی20 ورلڈکپ فائنل کیلئے متنازع فیصلوں سے شہرت پانے والے امپائر ماریس ایرسمس کے علاوہ کمار دھرما سینا آن فیلڈ امپائز کے فرائض سرانجام دیں گے۔

اتوار کے روز میگا ایونٹ کے فائنل میں کرس گیفنی تھرڈ اور پال رائفل فورتھ امپائر ہوں گے جبکہ میچ ریفری کے فرائض رنجن مدھوگالے کے سپرد ہوں گے۔قبل ازیں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے سیمی فائنل میچ میں بھی جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے امپائر ماریس ایرسمس کو آن فیلڈ امپائر کی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔

یاد رہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے میچ میں بنگال ٹائیگرز کیخلاف بھی متنازع نوبال دینے پر آئی سی سی کے ایلیٹ امپائر تنقید کی زد میں آئے تھے جبکہ پاک بھارت میچ کے دوران ویرات کوہلی کے اشارے پر نوبال کا سگنل دینے پر انہیں کئی سابق کرکٹرز نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

انگلش ٹیم کے کپتان کا ٹیسٹ سیریز کی میچ فیس سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان

کراچی: انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوک نے پاکستان میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچز …