جمعرات , 25 اپریل 2024

نیتن یاہو کی آمد سے صیہونی ریاست کے اندر تفرقہ اور افراتقری بڑھے گی۔سید حسن نصر اللہ

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ نیتن یاہو اور دیگر صہیونی حکام کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے وہ سب کچھ جرائم پیشہ ہیں اور نیتن یاہو کی آمد سے صیہونی ریاست کے اندر تفرقہ اور افراتقری بڑھے گی۔

سید حسن نصر اللہ نے اسلامی مزاحمت کے شہید سے خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب میں کہا کہ یوم شہدا اس آپریشن کی برسی ہے جسے شہید احمد قصیر نے انجام دیا تھا اور اسرائیل کے فوجی حکمران کے ہیڈ کوارٹر کو تباہ کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کو ایسی کارروائی کی توقع نہیں تھی۔ اس آپریشن میں نہ صرف اسرائیلی ریاست کے فوجی حکمران کی عمارت تباہ ہوئی بلکہ دشمن کے تمام خواب چکنا چور ہوگئے۔ احمد قیصر کی شہادت نے سرزمین لبنان کی آزادی کا پہلا مرحلہ قائم کیا۔

حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ صہیونی دشمن کے خلاف آپریشن اس آپریشن سے بڑا ہوگا، خواہ فلسطینیوں یا لبنانیوں کے طاقتور ہاتھوں سے ہو۔سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ یوم شہداء تمام شہداء کا دن ہے۔ بحرین، ایران، فلسطین اور دیگر خطوں کے شہداء ہمارے شہداء ہیں۔

حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ عراق، یمن اور شام میں مزاحمت کے محور میں موجود ہر شہید ہمارے شہداء میں سے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ وہ ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کو شہادت کی ترغیب دی یا انہیں شہادت سے نہیں روکا۔

سید حسن نصر اللہ نے مزید کہا کہ ہمارے چالیس سالہ راستے کو جاری رکھنے میں شہداء کے خاندانوں کا بڑا کردار ہے۔ ان خاندانوں نے صرف اپنے بچوں کو شہید ہونے کی ترغیب ہی نہیں دی بلکہ وہ صبر و استقامت سے شہیدوں کے راستے کی حفاظت کرتے تھے۔ ہمارے معاشرے نے بھی شہداء کی پیش کردہ اپنی اقدار پر یقین رکھتے ہوئے اس راستے کو جاری رکھنے میں اپنا کردار ادا کیا۔

انہوں نے صہیونی ریاست کی کمزوری اور تنگدستی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارے شہداء کے خون کی بدولت صہیونی دشمن اس مقام تک پہنچا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …