بدھ , 24 اپریل 2024

امریکہ کا روس اور ایران کے درمیان تعلقات میں اضافے پر تشویش کا اظہار

واشنگٹن:امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان "نیڈ پرائس” نے روس کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سکریٹری نکولائی پاتراشوف کے دورہ تہران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: پوری دنیا کو ایران کی بڑھتی ہوئی شرکت پر غور کرنا چاہیے۔

روس کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سکریٹری نکولائی پاترشوف نے گزشتہ ہفتے تہران کا دورہ کیا اور صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ایرانی ہم منصب علی شمخانی سمیت ملک کے اعلی حکام سے ملاقات اور گفتگو کی۔ ۔

نیڈ پرائس نے اس سفر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: واشنگٹن ایران اور روس کے درمیان تعلقات کی سطح میں اضافے کو ایک گہرا خطرہ سمجھتا ہے۔

انہوں نے صحافیوں کو بتایا: یہ سب تشویش کا باعث ہے۔ پوری دنیا کو ایرانیوں اور روسیوں کی بڑھتی ہوئی شرکت کو گہرا خطرہ سمجھنا چاہیے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا: ہم اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ روس اور ایران کی طرف سے لاحق خطرات کا الگ الگ اور دو طرفہ تعاون کے ذریعے جواب دیا جا سکے۔

نکلائی پاترشوف نے گزشتہ ہفتے اپنے ایرانی ہم منصب علی شمخانی کی دعوت پر تہران کا سفر کیا۔ روس کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے پریس آفس کے بیان کے مطابق، یہ دورہ ایران اور روس کے درمیان وقتاً فوقتاً ہونے والی مشاورت اور دونوں ممالک کے متعدد وزراء اور سرکاری اداروں کے سربراہان کی شرکت کے ساتھ طے کیا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …