جمعرات , 25 اپریل 2024

صدر پیوٹن مصروفیات کے سبب جی 20 اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، کریملن

ماسکو:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن جی 20 اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔اس حوالے سے کریملن کا کہنا ہے کہ مصروفیات کے سبب صدر پیوٹن جی 20 اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے۔ماسکو میں پریس بریفنگ میں ترجمان کریملن کا کہنا تھا کہ صدر پیوٹن کا جی ٹوئنٹی اجلاس سے ورچوئل خطاب کا بھی منصوبہ نہیں۔

یوکرین کے علاقے خیرسون سے فوجی انخلا پر ترجمان کا کہنا تھا کہ خیرسون سے روسی فوج کا انخلا، وزارت دفاع کا فیصلہ تھا۔ روسی فوج کے انخلا کے باوجود خیرسون کا روس کا حصہ ہونے سے متعلق اسٹیٹس تبدیل نہیں ہوگا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی تجویز کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔یوکرین اناج معاہدے پر ترجمان کا کہنا تھا کہ یوکرین اناج معاہدے سے متعلق متعدد مسائل کے حل کی ضرورت ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …