جمعرات , 1 دسمبر 2022

10 سیکنڈز کے اندر تین جوڑے جوتوں کے تسمے باندھنے کا عالمی ریکارڈ

میڈرڈ: اسپین کے ایک شخص نے 10 سیکنڈز کے اندر جوتے کے تین جوڑوں کے تسمے باندھ کر گینیز عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔گینیز ورلڈ ریکارڈ کا کہنا تھا کہ اسپین کے شہر ویشیامیڈرڈ میں ایلوارو مارٹن مینڈیئٹا نے 10 سیکنڈ سے کم وقت میں جوتوں کے تین جوڑوں کے فیتے باندھے۔

ایلوارو کو چھ کے چھ جوتوں کے فیتے باندھنے میں 9.99 سیکنڈ کا وقت لگا۔گینیز ورلڈ ریکارڈ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ نے ریکارڈ بننے کی تصدیق کرتے ہوئے ایلوارو کی کوشش کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

یہ بھی دیکھیں

فضائی سفر کے دوران پیسے بچانے ، قطاروں اور تناؤ سے بچنے کا طریقہ

برازیلیا:برازیل سے تعلق رکھنے والی فلائٹ اٹینڈنٹ نے 2022 میں سفر کی بڑھتی ہوئی لاگت …