جمعرات , 25 اپریل 2024

آئی ایم ایف کا پاکستان کو نئے مذاکرات سے پہلے طے شدہ معاملات پرعمل کا مطالبہ

لندن:عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان سے نئے مذاکرات سے قبل پہلے سے طے شدہ اہداف پر عمل کرنے کا مطالبہ کردیا۔نئے اقتصادی جائزے کیلئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات تاخیر کا شکار ہوگئے ہیں، اور آئی ایم ایف کا نئے مذاکرات سے پہلے طے شدہ اہداف پر عملدرآمد کا مطالبہ کردیا ہے۔

حکام وزارت خزانہ نے اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات 15 نومبر سے شروع نہیں ہو سکیں گے، اور مذاکرات کیلئے حتمی تاریخ کا تعین بھی نہ ہوسکا۔

حکام وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف مذاکرات سے قبل اہداف پر مکمل عملدرآمد چاہتا ہے، سیلاب کے باعث صوبوں سے سرپلس بجٹ، پرائمری بیلنس کا ہدف پورا نہیں ہو سکا۔وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے ایف بی آر محصولات کے ہدف میں بھی اضافے پر زور دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …